اللہ تعالیٰ کا فضل و احسان ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کے محاذ پر اسلامک ریسرچ سنٹر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلامی تعلیمات کو مسخ کرکے پیش کرنے والی طاغوتی قوتیں اس جدید محاذ کو خوب استعمال کر رہی ہیں۔
اس وقت سلفی منہج کی حامل اردو زبان کی مشہور ویب سائٹ ہے ۔
ircpk.com کو تقر یبا 80 ہزار لوگ پوری دنیا سے با لکل فری visit کرتے ہیں اور کتب، آڈیو، ویڈیو ، رسائل ، فتاویٰ اور اہم مضامین سے استفادہ کرتے ہیں ۔ادارے کا آئی ٹی سیکشن اس ویب سائٹ پر بڑی محنت اور لگن سے دن رات توحید وسنت کی دعوت کو لوگوں میں عام کرنے کے لیے مصروف عمل ہے۔ صر ف سلفی سکالرز کے علمی ، تحقیقی اور اصلاحی بیانات ہی سے ویب سائٹ کو مزین کیا جاتا ہے۔سینکڑوں گمراہ اور بے دین لوگ کفر و شرک سے تائب ہو کراپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھال چکے ہیں۔ والحمد اللہ
ہماری مناظرہ ویب سائٹ Munazaraha.org ہے جس پر دنیا بھر میں ہو نے والے علمی مناظروں کو ایک جگہ جمع کردیا گیا ہے، بلا شبہ یہ ویب سائٹ علمی و تحقیقی موضوعات پر ہونے والے مناظروں کا انسائیکلو پیڈیا ہے۔